Time 25 جون ، 2025
دنیا

جنگ کے دوران اسرائیلی فوج کے کمانڈوز نے ایران میں خفیہ کارروائیاں کیں: اسرائیلی آرمی چیف

جنگ کے دوران اسرائیلی فوج کے کمانڈوز نے ایران میں خفیہ کارروائیاں کیں: اسرائیلی آرمی چیف
ایال زمیر نے کہا کہ ہم نے جہاں بھیکارروائی کا فیصلہ کیا وہاں مکمل کنٹرول کے ساتھ کام کیا— فوٹو: فائل

تل ابیب: اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زمیر نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے ساتھ حالیہ 12 روزہ جنگ کے دوران اسرائیلی کمانڈوز نے ایران کے اندر خفیہ طور پر کارروائیاں انجام دیں۔

ٹی وی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ایال زمیر نے کہا کہ ’ہم نے ایرانی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول حاصل کیا اور جہاں جہاں ہم نے کارروائی کا فیصلہ کیا وہاں مکمل کنٹرول کے ساتھ کام کیا‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ سب کچھ ہماری فضائیہ اور زمینی کمانڈو یونٹس کے درمیان ہم آہنگی اور ٹیکٹکل ڈسیپشن کی بدولت ممکن ہوا‘۔

اسرائیلی آرمی چیف کے مطابق ’یہ فورسز دشمن کی سرزمین کے کافی اندر خفیہ طور پر متحرک رہیں اور ہماری افواج کے لیے آپریشنل آزادی کو ممکن بنایا’۔

یہ پہلا موقع ہے جب کسی اعلیٰ اسرائیلی عہدیدار نے سرکاری طور پر تسلیم کیا ہے کہ اسرائیلی فوجی ایران کے اندر زمینی کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔

اس سے قبل اسرائیلی میڈیا کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ ایران پر اسرائیلی حملوں کے آغاز سے کچھ دیر قبل موساد کمانڈوز نے ایران کے اندر خفیہ کارروائیاں کیں، اسرائیلی میڈیا کی جانب سے ان کارروائیوں کی ویڈیو بھی جاری کی گئی تھی۔


مزید خبریں :