Time 25 جون ، 2025
دنیا

کینیا: حکومت مخالف ملک گیر احتجاج میں 16 افراد ہلاک ہوگئے

کینیا: حکومت مخالف ملک گیر احتجاج میں 16 افراد ہلاک ہوگئے
فوٹو: اے ایف پی

کینیا میں کرپشن کے خلاف  اور حکومت مخالف ملک گیر  احتجاج میں 16 افراد ہلاک اور 400 سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق متنازع مالیاتی بل پر ملک گیر احتجاج کا ایک سال مکمل ہونے پر دارالحکومت نیروبی سمیت مختلف شہروں میں حکومت مخالف احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔

پولیس کی مظاہرین پر فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ سے16 افراد ہلاک اور 400 سے زیادہ  زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں مظاہرین، صحافی اور پولیس اہلکار شامل ہیں۔

ایمنسٹی کینیا کا کہنا ہےکہ زیادہ تر افراد پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے ہیں۔

حکومت نے میڈیا کو احتجاج کی براہ راست کوریج سے روک دیا ہے، خلاف ورزی پر 2 مقامی چینل آف ایئر کر دیےگئے۔

گزشتہ برس کے احتجاجی مظاہروں میں بھی کئی افراد ہلاک ہوئے تھے۔


مزید خبریں :