دنیا
12 مارچ ، 2016

وجے مالیہ کا ملک سے فرار، اروند کیجریوال کی مودی پر شدید تنقید

وجے مالیہ کا ملک سے فرار، اروند کیجریوال کی مودی پر شدید تنقید

نئی دہلی......دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے بینکوں کے ہزاروں کروڑ روپے کے قرض کے معاملے میں معروف بزنس مین وجے مالیہ کے ملک سے فرار ہونے پرو زیر اعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر وزیراعظم مودی پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ چونکہ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی)براہ راست وزیر اعظم کو رپورٹ کرتی ہے، وزیر اعظم کو یہ جواب دینا چاہئے کہ مالیہ کو ملک سے جانے کی اجازت کیوں دی گئی۔

مزید خبریں :