دنیا
13 مارچ ، 2016

جنوبی کوریا میںواشنگٹن اور سیول کے درمیان سب سے بڑی فوجی مشقیں جاری

جنوبی کوریا میںواشنگٹن اور سیول کے درمیان سب سے بڑی فوجی مشقیں جاری

پوہانگ ، جنوبی کوریا.........جنوبی کوریا کے شہر پوہانگ میںامریکا اور جبوبی کوریا کے درمیان اب تک کی سب سے بڑی فوجی مشقیں جاری ہیں ۔

ادھر امریکی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ شمالی کوریا کی ایک آبدوز ملک کے مشرقی ساحل سے لاپتہ ہوگئی ہے ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق شہر پوہانگ میں جاری مشقوں میں جنوبی کوریا کے تین لاکھ جب کہ امریکہ کے 17 ہزار سے زائد فوجی اہلکار حصہ لے رہے ہیں ۔

ان مشقوں میں امریکی میرینز کے 55 ہوائی جہاز جبکہ دونوں ممالک کے 30 بحری جنگی جہاز بھی شریک ہیں ۔ مشقوں میں دونوں ملکوں کے فوجی دستے بری ، بحری اور فضائی محاذوں پر صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے ۔ دوسری طرف امریکی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ شمالی کوریا کی ایک آب دوز لاپتہ ہو گئی ہے جسے شمالی کوریا کی افواج گزشتہ کئی روز سے تلاش کر رہی ہیں ۔

مزید خبریں :