دنیا
13 مارچ ، 2016

آر ایس ایس کاخاکی نیکر کی جگہ بھوری پتلون پہننے کا فیصلہ

آر ایس ایس کاخاکی نیکر کی جگہ بھوری پتلون پہننے کا فیصلہ

نئی دہلی .......... بھارت میں ہندو نظریاتی تنظیم آر ایس ایس نے اپنی وردی میں تبدیلی کرتے ہوئے خاکی رنگ کی نیکر کی جگہ بھورے رنگ کی پتلون کو وردی کا حصہ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس بات کا اعلان راجستھان کے ناگور میں آر ایس ایس کی آل انڈیا یونین ایوان نمائندگان کے اجلاس کے بعد جنرل سیکریٹری بھیاجی جوشی نے ایک پریس کانفرنس میں کیا۔انھوں نے کہا کہ ہماری تنظیم وقت کے ساتھ تبدیل ہوتی ہے، کوئی بھی تنظیم اتنی ترقی نہیں کر سکتی جتنی ہم نے کی ہے، اس لیے ہم نے اس تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ گذشتہ تین سالوں میں تنظیم نے ترقیکے ساتھ نوجوانوں کے درمیان جگہ بنائی ہے۔جواہر لعل یونیورسٹی میں ملک دشمن نعروں کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ملک دشمن نعرے ملک کے کسی بھی حصے میں لگیں گے تو اس کے خلاف کارروائی تو کرنی پڑے گی۔

بھیاجی جوشی نے مزید کہا کہ چاہے ملک کی کوئی بھی حکومت ہو اس طرح سے ملک کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے والوں کو کوئی بھی برداشت نہیں کر سکتا۔انھوں نے سوال کیا کہ یہ ایک سنجیدہ موضوع ہے اور ایسی ذہنیت کو کیا سمجھا جائے۔کانگریسی رہنما غلام نبی آزاد کی آر ایس ایس کے مقابلے اسلامک سٹیٹ والے بیان پر بھی بھیاجی جوشی نے شدید تنقید کی۔

مزید خبریں :