دنیا
08 جون ، 2012

دبئی: غیر قانونی طور پر رہائش پذیرخادماؤں کا گروپ گرفتار

دبئی…دبئی میں رہائش اور غیر ملکیوں کی امور کی نظامت کے حکام نے غیر قانونی طور پر رہائش پذیر 40سے زائد خادماؤں کے گروپ کو گرفتار کر لیا ۔ ان خواتین کا تعلق ایشیاء اور افریقہ سے بتایا گیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ کرنل خلف الغیث نے بتایا کہ ان خواتین کے گروپ کو جن میں 27افریقی اور 13ایشیائی خواتین شامل ہیں الموثیا ، المانامہ اور الوحیدہ کے علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حکام دو جون کو فریج الامار کے علاقے سے پہلے ہی 22خادماؤں کو گرفتار کر چکے ہیں اور ان خواتین پر ملک کے لیبر اور دیگر رہائشی قوانین کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ادھر ڈائریکٹوریٹ نے عوام پر زور دیا کہ وہ غیر قانونی طور پر رہائش پذیر خواتین کے بارے میں آگاہ کریں بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔

مزید خبریں :