دنیا
08 جون ، 2012

امریکا کا شام کو اقوام متحدہ کی طرف سے سخت پابندیاں عائد کرنے کا انتباہ

واشنگٹن…اوباما انتظامیہ نے شام کو اقوام متحدہ کی طرف سے سخت پابندیاں عائد کیے جانے کے بارے میں خبردار کیا ہے جبکہ امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن شام میں اقتدار کی منتقلی سے متعلق امریکی منصوبے پر بات چیت کیلئے ترکی پہنچی ہیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر خزانہ ٹموتھی گیتھنز نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ شام کے صدر بشار الاسد کو اقتدار سے علیحدہ کرنے کے لئے اپنے دباؤ میں اضافہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ شام کے خلاف سخت پابندیاں عائد کر کے صدر بشار الاسد کو اقتدار سے علیحدہ ہونے پر مجبور کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ صرف مالیاتی اور سیاسی پابندیوں کے ذریعے شام میں اقتدار کی تبدیلی نہیں لائی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ اگر شام نے تشدد کے خاتمے کے لئے عالمی برادری کے ساتھ تعاون نہ کیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کرنے پر غور کیا جا سکتا ہے تاہم چین اور روس شام کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کی مخالفت کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :