21 مارچ ، 2016
لندن ......... برطانیہ کے شمالی سیاحتی مقام بنکرانہ میں کار ڈوبنے کے نتیجہ میں 5افراد ہلاک اور ایک بچی زخمی ہوگئی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ایک تیز رفتار کار ساحل پرڈوب گئی جس کے نتیجے میں میاں بیوی سمیت ایک خاتون اور دو بچے ہلاک ہو گئے جبکہ کوسٹ گارڈ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے3 سالہ بچی کو زخمی حالت میں نکال لیا۔
بچی کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔