دنیا
08 جون ، 2012

بحرین : حکومت مخالف مظاہرین پر پولیس کا لاٹھی چارج، کئی افراد زخمی

مناما…بحرین میں حکومت مخالف مظاہرین پر پولیس کے لاٹھی چارج سے کئی افراد معمولی زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بحرین میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے سترہ شہر میں سیکڑوں خواتین اور مرد سڑکوں پر نکل آئے مظاہرین نے سماجی رہنما نبیل رجب کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت مخالف نعرے لگائے۔ اس دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ ہوئی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے گولے برسائے اور لاٹھی چارج کیا جس کے نتیجہ میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار بھی کر لیا۔ واضح رہے کہ انسانی حقو کے سماجی رہنما نبیل رجب کو سماجی ویب سائٹ ٹیوٹر پر مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کی سزا کے خلاف بیان دینے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے ۔

مزید خبریں :