کھیل
26 مارچ ، 2016

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی:نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو 75 رنز سے ہرادیا

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی:نیوزی لینڈ نے بنگلادیش  کو 75 رنز سے ہرادیا

کول کتہ......ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے گروپ ٹو میں نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو 75 رنز سے شکست دے دی ،146رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم70رنز کے معمولی مجموعے پر ڈھیر ہو گیا۔

کولکتہ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آٹھ وکٹ پر 145 رنز بنائے،کین ولیم سن 42 رنز بناکر نمایاں رہے،مستفیض الرحمان نے پانچ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔جواب میں بنگلادیشی ٹیم صرف 70 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی،نیو زی لینڈ کی جانب سے ایش سودھی اور گرانٹ ایلیٹ نے تین تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔

کین ولیم سن کو 42 رنز کی اننگ کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

مزید خبریں :