دنیا
26 مارچ ، 2016

ایران نے امریکہ کے سائبر حملوں کے الزامات مسترد کردیے

ایران نے امریکہ کے سائبر حملوں کے الزامات مسترد کردیے

تہران............ایران نے امریکہ کی جانب سے سائبر حملوں کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی الزامات بے بنیاد ہیں، خطرناک سائبر حملے ایرانی حکومت کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہیں اور نہ ہی وہ ایسے اقدامات کی حمایت کرتی ہے۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق ایرانی حکومت نے تہران کے امریکا کے خلاف سائبر حملوں میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان حسین جابر انصاری نے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ خطرناک سائبر حملے ایرانی حکومت کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہیں اور نہ ہی وہ ایسے اقدامات کی حمایت کرتی ہے۔

قبل ازیں جمعرات چوبیس مارچ کے دن امریکی شہر نیو یارک کی ایک عدالت نے کمپیوٹر ہیکنگ کے جرم میں سات ایرانی شہریوں پر فرد جرم عائد کر دی تھی۔ ان پر تقریبا پچاس بینکوں اور کاروباری اداروں اور ایک ڈیم سے متعلق ڈیٹا کی ہیکنگ کے الزامات ہیں۔

مزید خبریں :