کھیل
27 مارچ ، 2016

پی سی بی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے جاوید میاندادکا انکار

پی سی بی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے جاوید میاندادکا انکار

کراچی......پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میاں داد نے شکست کی وجوہات جاننے والی پی سی بی کی اسپیشل کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا ہے۔

پاکستان کے لیجنڈری بیٹسمین جاوید میانداد کااس حوالے سے کہنا ہے کہ کمیٹیاں تشکیل دینے والے شائقین کرکٹ کو بے وقوف بنا رہے ہیں ۔کمیٹیاں تشکیل دیکر عوام کو بے وقوف بنایا جاتاہے، ان کمیٹیوں کا کوئی فائدہ نہیں ،جو شکست کے ذمہ دار ہیں وہ کوتاہی قبول کریں اور گھر جائیں ۔

جیونیوز سے گفتگو میں جاوید میاں داد نے تصدیق کی کہ ٹیم کی حالیہ شکستوں پر شکست کی وجوہات بتانے کے لیے انہیں کمیٹی کے سامنے بلایا گیا ہے لیکن یہ انہیں قطعی طورپر اچھا نہیں لگا،کہ برسہا برس سے قومی کرکٹ کی خدمت کرنے والوں کو سیکریٹری سے فون کر کے بلوایا جائے، ایسی کمیٹی میں جانے کی انہیں کوئی ضرورت نہیں میرے خیالات سب کے سامنے ہیں ۔

مزید خبریں :