دنیا
26 مئی ، 2016

افغان امن عمل کی کامیابی پر شبہ ہے:اوباما

افغان امن عمل کی کامیابی پر شبہ ہے:اوباما

 


امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ انہیں افغان امن عمل کی کامیابی پر شبہ ہے، کسی لبرل ڈیموکریٹ کےطالبان سربراہ منتخب ہونےکی توقع نہیں تھی، افغانستان میں القاعدہ اور داعش کو مضبوط ہونے اور امریکا پر حملے کرنے نہیں دیں گے۔

امریکی صدر باراک اوباما نے ٹوکیو میں جی سیون سربراہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالبان اپنے مقاصد کے حصول کے لیے پرتشدد کارروائیاں کرتے ہیں، افغانستان میں جمہوری حکومت موجودہے،اسے مضبوط کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری اداروں اورجمہوری عمل کی بالادستی چاہتےہیں، افغانستان میں القاعدہ اورداعش کومضبوط ہوتانہیں دیکھن اچاہتے، داعش کو افغانستان میں پناہ گاہیں بنا کر امریکا پر حملے نہیں کرنے دیں گے، طالبان سمجھ لیں وہ دوبارہ افغانستان پرحکومت نہیں کرسکتے۔

مزید خبریں :