پاکستان
29 مئی ، 2016

کراچی: سپراسٹور سے ٹریفک جام کا معاملہ، وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا

کراچی: سپراسٹور سے ٹریفک جام کا معاملہ، وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا

عمارت تیار ہوگئی، قانونی تقاضے پورے ہوئے یا نہیں، بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اورمتعلقہ ادارےسوتے رہے۔آخر کار وزیراعلیٰ سندھ جاگ گئے اور کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں سپراسٹور کی وجہ سے ٹریفک جام کا نوٹس لے لیا۔تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ کے ایم سی شہر اور اراضی کی حفاظت کرنا سیکھے۔

 دوسری جانب سپراسٹور انتظامیہ نے لیاری ندی میں پارکنگ بنانا شروع کردی ہے۔

عمارت کیسے بنی ، قانونی تقاضے پورے کیوں نہ ہوئے یہ بات تو اپنی جگہ رہ گئی لیکن گلشن اقبال میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ٹریفک جام ہونے پر کمشنر کراچی کو فوری کاروائی کی ہدایت کردی۔

انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کس طرح لوگ سرکاری اراضی، نالوں اور فٹ پاتھوں پر پارکنگ بنالیتے ہیں، وزیراعلیٰ نے کرپشن پر اشارتاً سوال بھی اٹھایا کہ انتظامیہ کیوں خاموش ہوتی ہے، اس کا کیا مطلب لیا جائے۔

انہوں نے ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کو متحرک رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کے ایم سی شہر اور اپنی اراضی کی حفاظت کرنا سیکھے، کے ایم سی انکروچمنٹ کے محکمے کو متحرک اور فعال بنایا جائے۔

صورت حال یہ ہے کہ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نہ پہلے متحرک ہوئی نہ اب کوئی کاروائی کی لیکن سپراسٹور کی انتظامیہ نے لیاری ندی میں غیرقانونی طور پر بھرائو کرکے پارکنگ بنانا شروع کردی ہے۔


 

مزید خبریں :