29 مئی ، 2016
جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر عمران خان پر الزام لگایا ہے کہ وہ یہودی لابی کے ایجنٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے طلاق کے بعد سابقہ بیوی سے تعلقات رکھ کر ہماری تہذیب پر ڈرون حملہ کیا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتےہوئے فضل الرحمان نے دعویٰ کیا کہ عمران خان ڈرون حملوں کے خلاف نہیں ہیں۔