29 مئی ، 2016
ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیرداخلہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی آرمی چیف سے ملاقات نہ تو خفیہ تھی اور نہ ہی غیر معمولی، کل دن گیارہ بجے آرمی ہاؤس میں ہونے والی یہ ملاقات معمول کے مطابق تھی۔
ترجمان نے کہا کہ ملاقات میں بلوچستان میں حالیہ ڈرون حملہ، نیشنل ایکشن پلان کے کئی اہم امور اور پاکستان کے مجموعی سیکورٹی معاملات پر بات چیت ہوئی۔ ملاقات کے حوالے سے غیر ضروری قیاس آرائی سے گریز کیا جائے۔