29 مئی ، 2016
ہالی ووڈ اسٹار انجلینا جولی کی پہچان ہے گلیمر لیکن ایکسپرٹس کو اب ان کی صحت کی فکر ہونے لگی ہے۔
ہالی ووڈ پر راج کرنے والی انجلینا جولی کی خوبصورتی کے چرچے دور دور تک پہنچے لیکن گذشتہ دنوں جب انھوں نے ایک تقریب میں شرکت کی تو دیکھنے والے حیران رہ گئے۔
سرمئی رنگ کے لباس میں انجلینا بہت کمزور نظر آرہی تھیں۔ ماہرین تو یہاں تک کہہ گئے کہ وہ خطرناک حد تک دبلی ہوگئی ہیں۔