پاکستان
29 مئی ، 2016

وفاقی کابینہ کل اہم اجلاس میں وفاقی بجٹ کی منظوری دیگی

وفاقی کابینہ کل اہم اجلاس میں وفاقی بجٹ کی منظوری دیگی

وفاقی کابینہ کل اہم اجلاس میں آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی منظوری دے گی، کابینہ کا اجلاس وزیراعظم نواز شریف کی صدارت میں ہوگا۔

تاریخ میں پہلی بار وزیراعظم لندن سے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کریں گے،اس کے لیے انتظامات کیے جارہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کا حجم تقریباً 5000 ارب روپے ہوگا، اجلاس کے بعد وزیراعظم 4 آئینی مسودوں پر دستخط کریں گے، یہ آئینی مسودے بند لفافے میں پاکستان بھجوائے جائیں گے۔

3600ارب روپے جاری اخراجات کے لیے رکھے جائیں گے، 800 ارب روپے کا پی ایس ڈی پی تجویز کیا گیا ہے، دفاعی بجٹ کا حجم 700 ارب سے بڑھاکر 860 ارب کیا جا رہا ہے۔


 

مزید خبریں :