29 مئی ، 2016
سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ 73 کے آئین کےتحت وزیراعظم چھٹی کے دوران کسی سینئر وزیر کو ذمے داری سونپ سکتے تھے، لیکن آٹھویں ترمیم میں آرٹیکل 95 کی شق 3 کو ختم کردیا گیا ہے، اب وزیراعظم کسی سینئر وزیر کو ذمے داری نہیں دے سکتا۔
ایک انٹرویو میں افتخار چودھری کا کہنا تھا کہ آئین کا آرٹیکل 95 اس بارے میں خاموش ہے، اس کی تشریح کا اختیار عدالت کو ہے۔