29 مئی ، 2016
امریکی خاتون اول مشیل اوباما نے واشنگٹن میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کے گھر پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔
امریکا میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کی رہائشگاہ پر ان کے بیٹے کے پاس آؤٹ ہونے پر اسکول کے طلبا اور والدین کے لئے تقریب رکھی گئی ۔
طلبا و طالبات کے ساتھ والدین کو بھی بلایا گیا تو مشیل اوباما نے بھی پاکستانی سفیر کا مہمان بننے کی دعوت قبول کرلی کیوں کہ ان کی بیٹیاں بھی اسی اسکول میں زیر تعلیم ہیں ۔
مشیل اوباما نے جلیل عباس اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور اس دوران ہونے والی گفتگو کو خوشگوار تجربہ قرار دیا۔ پاکستانی سفیر نے اس تقریب کی تصاویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر شیئر کیں ۔
یہ پہلا موقع ہے کہ کسی امریکی خاتون اول نے پاکستانی سفیر کے گھر تقریب میں شرکت کی ہو۔