31 مئی ، 2016
الیکشن کمیشن نے صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کے 2015 ءکے گوشواروں کی تفصیلات جاری کردیں۔جن کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف 52 کروڑ 55 لاکھ روپے اثاثوں کے مالک ہیں۔
گوشواروں کی تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے گوشواروں میں لندن میں 14 کروڑ روپے مالیت کے دو پلاٹ ظاہر کیے ہیں، ان کی اہلیہ نصرت شہباز 27 کروڑ 72 روپے لاکھ روپے مالیت کے اثاثوں کی مالک ہیں، جبکہ دوسری اہلیہ تہمینہ درانی کے نام 91 لاکھ 70 ہزار روپے کے گوشوارے کیے گئے ہیں۔
گوشواروں کی تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰپرویز خٹک نے 27 کروڑ 53 لاکھ کے گوشوارے ظاہر کیے ہیں۔
گوشواروں کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی 65 کروڑ 15 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں، انہوں نے بیرون ملک کوئی جائیداد ظاہر نہیں کی ہے۔