پاکستان
01 جون ، 2016

وزیراعظم سے میری بات ہوئی ہے، مریم نواز

وزیراعظم سے میری بات ہوئی ہے، مریم نواز

 


وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز شریف نےکہا ہے کہ آپریشن کے بعد وزیراعظم کی طبیعت تیزی سے بہتر ہورہی ہے، جس پر سرجن بھی خوش ہیں، سرجن نےنواز شریف کی چھاتی سے دو ٹیوب نکال دیے ہیں۔


سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر مریم نواز نے بتایا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف سے میری بات ہوئی ہے، والد کا گلا ٹیوب ڈالنے کی وجہ سے کچھ خراب ہے، وزیراعظم اگلے 24 گھنٹے آئی سی یو میں رہیں گے۔


میاں نواز شریف کے بیٹے حسن نواز نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز نے آج وزیراعظم کو اٹھایا اور بٹھایا، وہ بات چیت کررہے ہیں، امید ہے کہ کل وزیراعظم کو کمرےمیں منتقل کردیا جائے گا۔


لندن میں موجود پنجاب کے وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف آپریشن کے بعد روبصحت ہیں۔

مزید خبریں :