01 جون ، 2016
کراچی میں سندھ اسمبلی کے دو اور نوشہرو فیروز کے ایک حلقے میں ضمنی انتخاب کل ہوگا۔ پولنگ کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
کراچی میں سندھ اسمبلی کی 2 نشستوں پی ایس 106 ، پی ایس 117 اور نوشہرو فیروز کے حلقہ پی ایس 22 میں ضمنی انتخاب کے لیے کل ووٹ ڈالے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے، ضمنی انتخاب کے لیے حلقوں میں عام تعطیل ہوگی۔کراچی کے دونوں حلقوں کے تمام پولنگ اسٹیشن حساس قرار دیے گئے ہیں۔
پولنگ اسٹیشنوں کے اندراورباہرپولیس کے ساتھ رینجرز بھی تعینات ہوگی۔ فوج کو بھی تیاررہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔