01 جون ، 2016
لاہور میں مظاہروں نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی جگہ جگہ احتجاج اور ریلیوں کے باعث ٹریفک کا نظام مفلوج ہوکر رہ گیا۔
احتجاج،احتجاج اور احتجاج، یہ ہے مطالبات منوانے کا طریقہ، صرف یہی نہیں بڑی بڑی شاہراؤں کو بند کرنا اور شہریوں کی زندگی کو اجیرن بنانا معمول بن گیا ہے۔
شدید گرمی میں لاہور کی چار مصروف ترین شاہراہوں کو مظاہرین نے ایک بار پھر مفلوج بنا دیا۔ مال روڈ، لوئر مال، فیروز پور روڈ اور ڈیوس روڈ پر ٹریفک جام میں پھنسے خواتین ، بچے، بوڑے اور جوان سبھی پریشان تھے۔ جلے بھنے شہری راستے کی تلاش میں ایک دوسرے سے الجھتے رہے ۔
مظاہروں سے پریشان حال شہری نہ صرف مظاہرین کے انداز پر برہم ہیں بلکہ مظاہروں کی بڑھتی تعداد اور لوگوں کی نہ ختم ہونے والی مشکلات پر حکومتی رویے سے بھی شدید نالاں۔