پاکستان
03 جون ، 2016

2018 ءمیں وزیر اعلیٰ ایم کیوایم کا ہوگا:فاروق ستار

2018 ءمیں وزیر اعلیٰ ایم کیوایم کا ہوگا:فاروق ستار

 


ایم کیوایم رہنمافاروق ستار نے 2018 ءکے حوالے سے پیشگوئی کردی، کہتے ہیں کہ 2018 ءمیں صوبے کا وزیر اعلیٰ ایم کیوایم کا ہوگا،آج عوام کے مسائل حل نہ ہونے کی بڑی وجہ ایم کیوایم کے پاس اختیارات کا نہ ہوناہے۔


ایم کیوایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار اپنی اہلیہ کے ہمراہ صوبائی حلقہ پی ایس 117میں ہونے والے ضمنی انتخابات اپنا ووٹ کاسٹ کرنے پولنگ اسٹیشن نمبر80 میں پہنچے، اس حلقے سے ایم کیوایم کے نامزد امیدوار میجر ریٹائرڈ قمر عباس کھڑے ہوئے ہیں۔


ووٹ کاسٹ کرنے کےبعد ایم کیوایم کے سینئر رہنما نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انتخابانی مہم میں اس دفعہ کسی مخالف امیدوار کا کوئی کیمپ نہیں اور نہ ہی کسی نے کارنر میٹنگ کی جبکہ یہ تو ایم کیوایم کی نیٹ پریکٹس ہے اصل مقابلہ تو2018ء میں ہوگا،2018ء میں صوبے کا وزیر اعلیٰ ایم کیوایم کا ہوگا۔

مزید خبریں :