کھیل
04 جون ، 2016

محمد علی باکسنگ رِنگ کے باہر لیجنڈ کیسے بنے؟

محمد علی باکسنگ رِنگ کے باہر لیجنڈ کیسے بنے؟


 


کوئی شخصیت کلچرل آئی کون کیسے بنتی ہے؟ یہ جاننا ہو تو محمد علی کلے کی زندگی کا مطالعہ ایک مثال کے طور پر کیا جا سکتا ہے۔


محمد علی کلے صرف باکسر نہیں تھے، ان کی دلآویز شخصیت سے کروڑوں انسانوں نے محبت کی، 1974ء میں زائر کے شہر کنشاسا میں ان کی مشہور فائٹ جورج فورمین کے ساتھ ہوئی جسے رمبل ان دی جنگل کا نام دیا گیا، امریکا کے مشہور ناول نگار نارمن میلر نے اس فائٹ پر دی فائٹ کے نام سے پورا ناول لکھ ڈالا۔


نوبیل انعام یافتہ مصنفہ ٹونی موریسن نے محمد علی کی یادداشتوں پر مبنی ایک کتاب مرتب کی، ان پر کامکس لکھی گئیں، ان پر وڈیو گیمز بنائی گئیں، ان پر فلمیں بنائی گئیں جن میں سے دو ہزار ایک کی فلم علی بہت مشہور ہوئی جس میں محمد علی کا کردار ول سمتھ نے ادا کیا۔


مشہور مصوروں نے ان کی پینٹنگز بنائیں، ان کی زندگی پر کئی اور فلمیں، ٹی وی سیریلز اور ڈاکیومنٹریز بنیں، فیسنگ علی میں ان باکسروں نے علی کو خراج تحسین پیش کیا جنھوں نے محمد علی کا رنگ میں رنگ دیکھا، انیس سو چھیانوے کے اٹلانٹا اولمپکس کا افتتاح محمد علی نے ہی مشعل جلا کر کیا۔


ایک صاحب نے انھیں شاعر قرار دے کر ان کے فقروں کو شاعری کے انتخاب میں شامل کیا، کچھ فلموں میں انھوں نے خود بھی کردار ادا کیے اور گیت تو ان پر اتنے لکھے گئے جن کا شمار ہی ممکن نہیں۔


 

مزید خبریں :