24 دسمبر ، 2024
بھارت کے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی اور بالی وڈ کی نامور اداکارہ انوشکا شرما کی شادی کے سات سال بعد ان کی منگنی کی ویڈیو ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے۔
اگر ہم یہ کہیں کہ یہ وہ جوڑی ہے جس کی مقبولیت دنیا بھر میں ہے تو یقیناً غلط نہیں ہوگا، 2017 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے انوشکا اور ویرات کی منگنی شادی سے کچھ ماہ قبل ہوئی تھی۔
دونوں نے اپنی شادی کے لیے اٹلی کا انتخاب کیا اور وہاں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے جبکہ بھارت واپسی پر دونوں نے ایک ریسیپشن دیا۔
اب ان دنوں بھارتی شوبز کی ویب سائٹ بالی وڈ ہنگامہ نے دونوں کی منگنی کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انوشکا نے مہرون رنگ کی خوبصورت ساڑھی پہن رکھی ہے جبکہ ویرات کوہلی نے پینٹ کوٹ پہنا ہوا ہے۔
اس ویڈیو میں دونوں کو ایک دوسرے کو انگوٹھی پہناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
منگنی کی تقریب میں انوشکا اور ویرات کے رشتہ داروں سمیت دوست احباب نے شرکت کی تھی۔