Time 24 دسمبر ، 2024
کھیل

طویل علالت کا شکار سابق بھارتی کرکٹر کس عارضے میں مبتلا ہیں؟ رپورٹس میں انکشاف

طویل علالت کا شکار سابق بھارتی کرکٹر کس عارضے میں مبتلا ہیں؟ رپورٹس میں انکشاف
ونود کامبلی نے 1993 سے 2000 کے درمیان بھارت کے لیے 17 ٹیسٹ اور 104 ون ڈے میچز کھیلے ہیں—فوٹو: بھارتی میڈیا

بھارت کے سابق کرکٹر ونود کامبلی کو طبیعت ناساز ہونے پر ایمرجنسی میں اسپتال میں داخل کرایا گیا جبکہ اب ان کی بیماری سے متعلق انکشاف ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ سابق کرکٹر کے ٹیسٹ کیے گئے جن کے مطابق ان کے دماغ میں کلاٹس (خون جمنا) بن رہے ہیں جو ایک تشویشناک حالت ہے اور اسی وجہ سے ان کی طبیعت گزشتہ کچھ عرصے سے خراب ہے۔

سابق بھارتی کرکٹر ونود کامبلی کو صحت کی خرابی کے باعث ریاست مہاراشٹرا کے ضلع تھانے میں واقع ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، 52 سالہ ونود کامبلی کو ہفتے کے روز ان کے ایک مداح ( جو اسپتال کا مالک ہے ) نے اسپتال میں داخل کرایا تھا جس کے بعد ان کی حالت سنبھل گئی تھی۔

واضح رہے کہ ونود کامبلی نے 1993 سے 2000 کے درمیان بھارت کے لیے 17 ٹیسٹ اور 104 ون ڈے میچز کھیلے ہیں۔

حال ہی میں وہ شیو جی پارک میں مشہور کوچ راما کانت آچریکر کی یادگار میں منعقد ایک تقریب میں شریک ہوئے تھے جہاں وہ انتہائی کمزور اور بیمار نظر آئے۔

واضح رہے کہ ونود کامبلی طویل عرصے سے صحت کے مسائل سے دوچار ہیں۔

مزید خبریں :