Time 25 دسمبر ، 2024
دنیا

دنیا بھر میں کرسمس تقریبات کا آغاز،گرجا گھروں میں خصوصی عبادات

دنیا بھر میں کرسمس تقریبات کا آغاز،گرجا گھروں میں خصوصی عبادات
فوٹو: اے ایف پی

دنیا بھر میں کرسمس تقریبات کا آغاز  ہوگیا، ویٹیکن سٹی کے چرچ میں دعائیہ تقریب بھی شروع ہوگئی۔

دنیا بھر میں مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار منا رہی ہے، مذہبی تہوار کیلئے گرجا گھروں میں خصوصی عبادات اور دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

ویٹیکن سٹی کے چرچ میں دعائیہ تقریب ہوئی جہاں پوپ فرانسس نے چرچ میں خصوصی دعا کرائی۔

ادھر تعمیر نو کے بعد فرانس کے مشہور نوٹرڈیم گرجاگھر میں ساڑھے پانچ سال بعد کرسمس کی دعائیہ تقریب  منعقد ہوئی۔

دوسری جانب مصر کے دارالحکومت قاہرہ کی گلیوں، بازاروں میں کرسمس کے موقع پر روایتی سجاوٹ کی گئی جبکہ  دبئی کے ونٹر فیسٹیول میں بھی کرسمس کا جشن شروع ہوگیا۔

اس کے علاوہ شام میں بھی دمشق کے گرجا گھر میں دعائیہ تقریب منعقد ہوئی۔ لندن میں کرسمس کی روایتی گوشت نیلامی میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم پرعیسائیوں کے مقدس شہر بیت لحم میں مسلسل دوسرے سال کرسمس کا تہوار سادگی سے منانے کا اعلان کیا گیا۔

چرچ آف نیٹی ویٹی میں کرسمس کی شام روایتی دیوہیکل کرسمس ٹری رنگ برنگی روشنیوں کے بغیر اُتری۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی آج کرسمس کا تہوار جوش و جذبے کے ساتھ منا رہے ہیں۔ اس موقع پر سخت سکیورٹی کے انتظامات بھی کیے گئے۔

مزید خبریں :