کھیل
05 جون ، 2016

دورہ انگلینڈ کے لیئے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان آج کیا جائے گا

دورہ انگلینڈ کے لیئے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان آج کیا جائے گا


 


دورہ انگلینڈ کے لیئے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان آج کیا جائے گا، چیف سلیکٹر انضمام الحق پریس کانفرنس میں اسکواڈ کا باقاعدہ اعلان کریں گے ۔ فاسٹ باولر محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت ویزے کے حصول سے مشروط ہو گی ۔


پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کے پہلے مرحلے میں چات ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنی ہے جس کے لیئے مصباح الحق کی قیادت میں ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان آج سہ پہر چیئرمین سلیکشن کمیٹی انضمام الحق ایک پریس کانفرنس میں کریں گے ۔


متوقع اسکواڈ میں محمد حفیظ ، شان مسعود، سمیع اسلم ،اظہر علی ، یونس خان ، مصباح الحق ، اسد شفیق ، افتخار احمد ، محمد رضوان ، سرفراز احمد ، یاسر شاہ ،ذوالفقار بابر ، وہاب ریاض ، راحت علی ، محمد عامر، عمران خان اور سہیل خان شامل ہیں۔ فاسٹ باولر احسان عادل بھی دوڑ سے دور نہیں ہو ئے ۔


کرکٹ اسکلز کیمپ بھی آج ختم ہو جائے گا، کھلاڑی 16 جون کو لاہور میں اکٹھے ہوں گے اور 18 جون کی صبح انگلینڈ روانہ ہوں گے جہاں سائوتھمپٹن میں ٹریننگ کیمپ میں حصہ لیں گے تاکہ خود کو موسم سے ہم آہنگ کر سکیں ۔

مزید خبریں :