پاکستان
07 جون ، 2016

پاناما لیکس پرپارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج پھر ہوگا

پاناما لیکس پرپارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج پھر ہوگا

 


پاناما لیکس پر ضوابط کار بنانے کے لیے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج شام ہو گا۔ حکومت اور اپوزیشن کے ارکان کے درمیان ابھی تک ڈیڈ لاک برقرار ہے۔


ٹی او آر کمیٹی میں حکمت عملی تیار کرنے کے لیے متحدہ اپوزیشن نے گزشتہ روز اعتزاز احسن کے گھر مشاورت کی۔


قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت کو لچک د کھانا ہو گی، ورنہ متحدہ اپوزیشن کے پاس سڑکوں پر جانے کا آپشن موجود ہے۔ پارلیمانی کمیٹی سے باہر اپوزیشن جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا گیا ۔


حکومت کو استثنا نہیں ملے گا ، تحقیقات کا آغاز وزیر اعظم کے خاندان سے ہونا ہے ۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کہتے ہیں کہ حکومت کو تب خیال آتا ہے جب پانی سر سے گزر جاتا ہے۔


مشترکا ٹی او آر کمیٹی کا اجلاس آج شام ہونا ہے جس میں ڈیڈلاک ختم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

مزید خبریں :