کاروبار
07 جون ، 2016

اسلام آباد:ایک پھل بھی سرکاری نرخ پرفروخت نہیں ہوا

اسلام آباد:ایک پھل بھی سرکاری نرخ پرفروخت نہیں ہوا

 


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے مہنگائی پرقابوپانےکی حکمت عملی تیارکرتےہوئے 20 افسروں کوذمہ داریاں سونپ دی ہیں لیکن کوئی ایک پھل بھی سرکاری نرخ پرفروخت نہیں کیاجارہا ۔


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پھلوں کے سرکاری اورمارکیٹ ریٹس میں زمین آسمان کافرق ہے۔آڑو کے سرکاری ریٹ 150روپے جبکہ مارکیٹ میں 300سے 350روپے فی کلو فروخت ہوا۔


سیب کالا کلو کی سرکاری قیمت فی کلو125روپے ہے جو مارکیٹ میں 250 روپے فی کلو فروخت ہوا،تربوز کی سرکاری قیمت فی کلو20جبکہ مارکیٹ میں 25روپے کلو فروخت ہوا۔کیلا فی درجن سرکاری قیمت 110سے 150 ،مارکیٹ میں 200سے 220روپے درجن فروخت ہورہا ہے۔


سندھڑی آم کا سرکاری ریٹ 130روپے جبکہ مارکیٹ میں 200روپے فی کلو فروخت جاری ہے، سفید خوبانی کا سرکاری ریٹ 150روپے جو مارکیٹ ریٹ 300روپے فی کلو فروخت ہوئی، خربوز ے کا سرکاری ریٹ 20سے 40روپے جبکہ مارکیٹ میں 60فی کلو فروخت جاری ہے ۔


شہری کہتےہیں کہ سرکاری لسٹ صرف آویزاں کرنے کیلئے ہے اور اکثر دکاندار تو آویزاں کرنے کی زحمت بھی نہیں کرتے،وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں کوئی ایک بھی پھل سرکاری ریٹ پرفروخت نہیں کیاجارہا۔


شہریوں کا کہنا ہے کہ ہرسال رمضان میں مہنگائی کااژدھا انہیں پوراماہ جی بھر کےڈستا ہے اورحکمرانوں کے مہنگائی پر قابو پانے کے دعوے بھی جاری رہتےہیں ، ان کیلئےکچھ بھی نیانہیں۔

مزید خبریں :