پاکستان
09 جون ، 2012

نیٹو سپلائی بحال ہوئی تو آر سی ڈی شاہراہ بند کر دینگے، عبدالمتین آخوندزادہ

حب…جماعت اسلامی صوبہ بلوچستان کے امیر عبدالمتین آخوندزادہ نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی بحال کی گئی تو آر سی ڈی شاہراہ کو بند کر دیں گے، حب کے سٹیزن کلب میں جماعت اسلامی کے زیرا ہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیٹو کا اسلحہ بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی میں استعمال ہورہا ہے،ہم نیٹو سپلائی کی گاڑیاں بلوچستان میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ہمیشہ سرداروں اور نوابوں کی حکومت رہی ہے اور جمعیت علمائے اسلام ان کی ہم نوا رہی ہے جس کے باعث بلوچستان مسائل میں الجھتا ہی چلا گیا ،مولانا عبدالمتین آخوندزادہ نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ اگر آزاد الیکشن کمیشن تشکیل دے کر شفاف انتخابات نہ کرائے گئے تو ملک میں عوامی انقلاب رونما ہوگا۔

مزید خبریں :