پاکستان
08 جون ، 2016

کیا ننھے عبداللہ کی ماں کے قتل کی گتھی سلجھنے والی ہے؟

کیا ننھے عبداللہ کی ماں کے قتل کی گتھی سلجھنے والی ہے؟


کراچی کے ایدھی سینٹر میں مقیم ننھے عبداللہ کی ماں کے قتل کی گتھی کیا سلجھنے والی ہے، پولیس نے حلیمہ کے قتل میں نامزد ملزم رضوان کو سپر ہائی وے سے گرفتار کرلیا۔


ملزم رضوان کی گرفتاری حساس اداروں کی مدد سے کی گئی، ملزم رضوان 4 سالہ عبداللہ کو ایدھی ہوم میں لاوارث قرار دے کر فرار ہوگیا تھا۔


کلفٹن کے علاقے دہلی کالونی میں کچھ روز قبل خاتون حلیمہ کے قتل میں نامزد ملزم رضوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم رضوان کی اندرون سندھ سے عمل میں آئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ملزم رضوان کی موجودگی کی نشاندہی حساس اداروں نے کی تھی۔


ڈی آئی جی ساؤتھ منیرشیخ نے بتایا کہ عبداللہ کی ماں کے قتل میں نامزد ملزم رضوان کو سپرہائی وے کے قریب سے گرفتار کیا گیا ہے۔


ملزم رضوان 25 مئی کو ایدھی ہوم میں چار سالہ بچہ عبداللہ کو چھوڑ کر گیا تھا۔ ملزم رضوان نے اسٹیٹ ایجنٹ کے ذریعے مقتولہ حلیمہ کو فلیٹ کو دلوایا تھاجبکہ عبداللہ کی ماں حلیمہ کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم رضوان کی بیوی ملزمہ سونیا پہلے ہی 9 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے۔


ایدھی سینٹر میں اپنی مما کا انتظار کرنے والے عبداللہ کی ماں تو اب اس دنیا میں نہیں رہی، اس کا سوتیلا بھائی اور والد اسے لینے کراچی آئے ہیں، عبداللہ کی حوالگی سے متعلق پیش رفت ہوئی ہے۔


سوتیلے بھائی انصر چوہدری نے جیونیوز کو بتایا کہ عبداللہ کا برتھ سرٹیفیکیٹ کے لیے ضیا الدین اسپتال سے رابطہ کیا ہے اور آج شام تک سرٹیفیکیٹ مل جائے گا، سرٹیفیکیٹ ملنے کے بعد قانونی کاروائی کی جائے گئی، عبداللہ کی خالہ اور نانی سے ہمارا وکیل رابطہ کرے گا۔


 

مزید خبریں :