پاکستان
08 جون ، 2016

فاروق ستار کے گھر کا محاصرہ، ایم کیو ایم حیدرآباد کا مظاہرہ

فاروق ستار کے گھر کا محاصرہ، ایم کیو ایم حیدرآباد کا مظاہرہ

 


حیدرآباد میں ایم کیو ایم کے کارکنوں نے رینجرز کی جانب سے ڈاکٹر فاروق ستار کے گھر کا محاصرہ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔


حیدرآباد پریس کلب کے باہر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے وسیم حسین، ایم پی اے صابر قائم خانی، ایم پی اے راشد خلجی اور دیگر کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم رہنماؤں اور کارکنوں کو بلاجواز ہراساں کیا جارہا ہے۔


انہوں نے کہا کہ ان کے ساتھ ہونے والا ناروا سلوک برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فاروق ستار کے گھر پر بلا جواز ہونے والے محاصرے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

مزید خبریں :