پاکستان
08 جون ، 2016

فاروق ستارنے آرمی چیف اور کورکمانڈر سے وقت مانگ لیا

فاروق ستارنے آرمی چیف اور کورکمانڈر سے وقت مانگ لیا

ڈاکٹر فاروق ستار نے متحدہ قومی موومنٹ کی شکایات کے ازالے کیلئے آرمی چیف اور کور کمانڈر کراچی سے وقت مانگ لیا، کہتے ہیں کہ غلط اطلاعات پر چھاپوں، گرفتاریوں اور محاصروں کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔


فاروق ستار کے گھر پر چھاپے کے خلاف ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،جس میں ارکان قومی وصوبائی اسمبلی، منتخب چیئرمینز اور وائس چیئرمینز اور دیگر نے شرکت کی۔


فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ان کے گھر میں کل کوئی کرمنل نہیں تھا،کئی بار رابطہ کرنے کے باوجود چھاپے کے وقت اُن کی ڈی جی رینجر اور ونگ کمانڈر سے بات نہیں کرائی گئی۔


فاروق ستار نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کو چندہ و زکوٰۃ جمع کرنے کی اجازت ہے لیکن ایم کیو ایم کو اس کی اجازت نہیں۔اس موقع ایم کیوایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن اور خوش بخت شجاعت نے بھی خطاب کیا اورکہا کہ جب کسی اور پارٹی کے رکن اسمبلی کے گھر پر یہ کارروائی نہیں کی جاسکتی تو ایم کیوایم کے ساتھ یہ زیادتی کیوں ۔


 

مزید خبریں :