08 جون ، 2016
صدر مملکت ممنون حسین نے 22 ویں آئینی ترمیمی بل کی منظوری دےد ی ہے جس کے تحت چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری کی اہلیت تبدیل ہو گئی ہے ۔
بائیسویں آئینی ترمیمی بل کے ذریعے چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری کی اہلیت تبدیل کی گئی ہے،اب سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ ججوں کے علاوہ بیوروکریٹ اور ٹیکنوکریٹ بھی چیف الیکشن کمشنر اور ممبر الیکشن کمیشن تعینات ہونے کے اہل ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کے موجودہ ارکان کی مدت ملازمت 10 جون کو ختم ہو رہی ہے، نئے ارکان کی تقرری 22 ویں آئینی ترمیم کے تحت تبدیل نئے طریقہ کار کے مطابق کی جائے گی۔