پاکستان
08 جون ، 2016

کلنٹن کے دورےکا مقصد نواز شریف کوپھانسی سے بچانا تھا:شوکت عزیز

کلنٹن کے دورےکا مقصد نواز شریف کوپھانسی سے بچانا تھا:شوکت عزیز

سابق وزیراعظم شوکت عزیز نے انکشاف کیا ہے کہ سابق امریکی صدر بل کلنٹن 2000ء میں دورۂ پاکستان کا مقصد نواز شریف کوپھانسی سے بچانا تھا۔


’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں سابق وزیراعظم شوکت عزیز نے اقتدار چھوڑنے کے بعد پاکستانی میڈیا کو اپنا پہلا انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہا کہ انہیں رچرڈ باوٴچر نے بتایا کہ پرویز مشرف اور بے نظیر دونوں نواز شریف کو وطن واپسی سے روکنا چاہتے تھے، پرویز مشرف چاہتے تھے کہ بے نظیر وزیراعظم بنیں اور مشرف خود صدر رہیں۔


سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور امریکا مل کر کوشش کر رہے تھے کہ میاں صاحب کی جان کو خطرہ نہ ہو، میری بھی رائے مانگی جاتی تو کہتا کسی کی جان کو خطرہ نہیں ہوناچاہیے۔


شوکت عزیز کہتے ہیں کہ ڈرون صرف ہمارے علاقوں سے نہیں اور بھی جگہوں سے اڑتے تھے، امریکا نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ایٹمی ڈیل میں پاکستان کی شمولیت کے لیے ٹائمنگ ٹھیک نہیں، پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر ہمارے دور میں سب سے زیادہ بلند ہوئے۔

مزید خبریں :