08 جون ، 2016
ایسا پہلی بارنہیں ہوا کہ خواجہ آصف کی توپوں کا رخ تحریک انصاف کی طرف ہوا ہو، اس سے پہلے بھی وہ کئی بار تحریک انصاف کو تنقید کا ہدف بنا چکے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما اوروزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے شاید قومی اسمبلی کو تھیٹر سمجھ لیا، تب ہی تو جگتیں کرنی شروع کردیں اور ہمیشہ کی طرح آج بھی تحریک انصاف ہی ان کا ہدف تھی ۔
خواجہ صاحب اس سے پہلے اسمبلی کے فلور پرمیسنا جیسا لفظ بول کر پھر اس کا مطلب سمجھاتے بھی نظر آئے ،اب شاید کچھ سوچے سمجھے بغیر بول تو دیتے ہیں لیکن،پھر اپنے الفاظ واپس لینے پر مجبورہونا پڑتا ہے۔
خواجہ صاحب اسمبلی فلور پر ہی اپوزیشن کو شرم دلاتے بھی دکھائی دیے ،تحریک انصاف کو شرم حیا کا سبق پڑھانے والے خواجہ آصف کو شاید خود یہ سبق پڑھنے کی ضرورت ہے،آج بھی خواجہ صاحب شائستگی کی حدوں کو پھلانگ گئے۔