پاکستان
08 جون ، 2016

ایم کیو ایم ’را‘ مبینہ تعلقات ، رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال

ایم کیو ایم ’را‘ مبینہ تعلقات ، رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال

 


متحدہ قومی موومنٹ کی قیادت کے بھارتی خفیہ ایجنسی راسے مبینہ تعلقات کے بارے میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ وزارت داخلہ کو موصول ہوگئی ہے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ رپورٹ سرفراز مرچنٹ کے بیان کی روشنی میں مرتب کی گئی ہے۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ مظہر الحق کاکا خیل کی رپورٹ وزیرداخلہ چوہدری نثار کے دفتر کو موصول ہوچکی ہے۔رپورٹ میں سرفراز مرچنٹ کے بیان کے ساتھ ان کی طرف سے فراہم کیے گئے مبینہ دستاویزی ثبوت بھی ہیں۔


ٹیم نے سابق برطانوی سفارتکار شہریارخان نیازی سے پوچھ گچھ کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے اس سلسلے میں انہیں جلد طلبی کے سمن جاری کیے جائیں گے۔

مزید خبریں :