پاکستان
08 جون ، 2016

بیشتر شہروں میں سورج آج بھی آگ برساتا رہا

بیشتر شہروں میں سورج آج بھی آگ برساتا رہا

 


بارشیں تو جب آئیں گی تب آئیں گی، ملک کے بیشتر شہروں میں سورج آج آگ ہی برساتا رہا۔ ملک کے مختلف حصوں میں جاری گرمی کی شدید لہر سے شہری بلبلا اٹھے۔


سندھ میں سورج نے روزے میں شہریو ں کو خوب آنکھیں دکھائیں ،ایسے میں شہریوں نے سایہ دار جگہوں اورگھروں میں رہنےمیں عافیت جانی۔


پنجاب میں بھی سورج پوری آب و تاب سے چمکا، بہاول نگر ،بہاول پور ،ملتان ،فیصل آباد اور گوجرانوالہ سمیت بیشتر علاقے دن بھر گرم ہواوں اور لو کی زد میں رہے، ایسے میں گوجرانوالہ کے منچلوں نے نندی پور نہر کارخ کیا اور خوب ڈبکیاں لگائیں۔


شدید گرم موسم میں ٹھنڈی ٹھار خبر مری سے آئی، جہاں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری نے موسم خوشگوار کردیا۔ دوسری جانب خیبر پختون خوا اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں بھی شید گرم موسم سے معمولات زندگی متاثر ہورہے ہیں۔


مظفر آباد میں موسلا دھار بار ش نے موسم کو خوشگوار کردیا۔ آج سب سے زیادہ گرمی جیکب آباد میں پڑی،جہاں پارہ 51 ڈگری تک پہنچ گیا، دادو،تربت،نواب شاہ 49، سبی48، رحیم یارخان، موہنجوداڑو، بہاولنگر، سکھر 47، لاڑکانہ، روہڑی، بھکر، پڈعیدن، نوکونڈی اور بہاولپور میں46 ، اسلام آبادمیں39،لاہورمیں42،ملتانمیں44،کراچیمیں36 اور پشاور میں42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں :