پاکستان
08 جون ، 2016

فواد چوہدری تحریک انصاف میں شامل ہو گئے

فواد چوہدری تحریک انصاف میں شامل ہو گئے

سیاست اور میڈیا کی معروف شخصیت فواد چوہدری اب تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ہیں۔ این اے 63سے انہیں ضمنی انتخاب کا ٹکٹ بھی مل گیا ہے،فواد چوہدری نے مختصر کریئر میں چوتھی پارٹی جوائن کی ہے۔


فواد چوہدری کے چچا چوہدری الطاف حسین کو 90کی دہائی میں پیپلز پارٹی نے پنجاب کا گورنر بنایا لیکن ان کے انتقال کے بعد ان کے بھائی چوہدری شہباز حسین نے مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کی۔


فواد چوہدری نے بھی اپنی سیاست کا آغاز اسی جماعت سے کیا، اس کے بعد پرویز مشرف کے ترجمان بن گئے،2012ءمیں وہ پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئےاور کہا کہ ان کے خاندان کی جڑیں پیپلز پارٹی میں ہیں۔


اس کے بعد انہوں نے میڈیا میں قسمت آزمائی اور اینکر بنے، حال ہی میں جب ضلع جہلم کے ایم این اے راجا اقبال مہدی خان کا انتقال ہوا۔


ان کی نشست این اے 63 پر ضمنی انتخاب 14 جولائی کو ہوگا، فواد چوہدری نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی اور انہیں ٹکٹ بھی مل گیا۔


 

مزید خبریں :