09 جون ، 2016
عدالت کہے، پبلک کہے، میڈیا کہے، کوئی بھی کہے لیکن وزارت داخلہ کو ضد ہوگئی ہے کہ ایان علی کو ملک سے باہر نہیں جانے دینا، اس بار سوپر ماڈل کو روکنے کے لیے کیا منصوبہ بنایا ہے ۔
دنیا اِدھر کی اُدھر ہوجائے،ایان جانے نہ پائے،وزارت داخلہ کو تو جیسے سپر ماڈل سے ضد سی ہوگئی ہے،سندھ ہائی کورٹ نے ایان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا۔
وزارت داخلہ سپریم کورٹ چلی گئی ،سپریم کورٹ نے بھی ماڈل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم برقرار رکھا ،وزارت داخلہ نے نام ای سی ایل سے نکالا تو ضرور مگر ایک گھنٹے بعد دوبارہ شامل بھی کر دیا۔
ایان علی نے دوبارہ سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا،سندھ ہائی کورٹ نے پھر حق میں فیصلہ دے دیا ، وزارت داخلہ ایک بار پھر کہتی ہے میں نہ مانوں،سپر ماڈل کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے سپریم کورٹ سےرجوع کیا جائے گا،وزارت داخلہ کی اہم شخصیت نےاس فیصلےکی منظوری دی ہے۔
درخواست جمعرات کو دائر کیے جانے کا امکان ہے،وزارت داخلہ اور ماڈل ایان کے درمیان سانپ سیڑھی کا کھیل جاری ہے۔