پاکستان
10 جون ، 2016

آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

 


ملک کے زیادہ تر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں ، محکمہ موسمیات نےآئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔


حبس ،گرمی اور لُو کے عالم میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے روزے داروں کو پریشان کر رکھا ہے۔اور اسی دوران ملک کے میدانی علاقوں میں جھلسا دینے والی دھوپ نے موسم کو مزید گرم کردیا ہے ۔


سندھ ، پنجاب کے علاقوں میں موسم انتہائی گرم اور خشک ہے۔شدید گرمی نے انسانوں کے ساتھ ساتھ چرند پرند کو بھی نڈھال کررکھا ہے۔


بلوچستان میں گرمی کی وجہ سے بازار، گلیاں اور سڑکیں سنسان پڑیں ہیں اور کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ لُو اور سورج کی تپش نے لوگوں کو دوپہر میں گھروں تک محدود رہنے پر مجبور کردیا ہے۔


خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقوں میں دن کے وقت موسم گرم اور رات میں قدرے بہتر رہتا ہے، جبکہ بالائی علاقوں میں موسم آبر آلود ہے۔

مزید خبریں :