10 جون ، 2016
پاناما لیکس کی تحقیقات کے ضابطہ کار کی تیاری کے لیے قائم پارلیمانی کمیٹی کا ساتواں اجلاس آج ہو رہا ہے۔ حکومت اور اپوزیشن کے ارکان ضابطہ کار کی تیاری کے لیے اب تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ہیں۔
ضابطہ کار پر کمیٹی میں ڈیڈلاک برقرار ہے۔ اپوزیشن نے گذشتہ اجلا س میں تجویز کیا تھا کہ وزیراعظم اور ان کے اہل خانہ کے احتساب کے لیے نئی قانون سازی ہونی چاہیے۔
نوازشریف کا احتساب 3 ماہ میں مکمل کیا جائے جبکہ باقی افراد کا 6 ماہ میںکرنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ رواں سال یہ معاملہ ختم ہوجائے۔
پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کے مطابق ضابطہ کار پر اتفاق رائے کے لیے حکومت کو آج تک مہلت دی گئی تھی۔