پاکستان
10 جون ، 2016

کراچی : مختلف علاقوں میں سحری کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ

کراچی : مختلف علاقوں میں سحری کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ

 


کراچی کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو آج بھی سحری کے اوقات میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے ستائے رکھا۔


لانڈھی اور شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں 6 سے 8 گھنٹے کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی گئی۔ کورنگی کے علاقے الیاس گوٹھ میں بھی کئی گھنٹے بجلی غائب رہی جبکہ اولڈ سٹی ایریا، جمشید ٹاون اور نیو کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی سحری اور نماز فجر کے اوقات میں بجلی کی فراہمی ممکن نا ہو سکی۔

دوسری جانب کے الیکٹرک کا دعویٰ ہے کہ آج شہر میں کہیں پر بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی گئی ہے۔

مزید خبریں :