پاکستان
10 جون ، 2016

وزیر اعظم کیخلاف تقاریر،عمران خان کو نوٹس جاری

وزیر اعظم کیخلاف تقاریر،عمران خان کو نوٹس جاری

 


لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کرنےسے روکنے کی درخواست پرتحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔


لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے مقامی شہری عاطف سردار کی درخواست پر سماعت کی عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگر ایڈوکیٹ نے کہا کہ پاناما لیکس کو جواز بنا کے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان وزیر اعظم نواز شریف کی مسلسل کردار کشی کر رہے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سیاسی جماعت کے سربراہ ہونے کے باوجود پاکستانی شہریوں کو نفرت کا سبق دے رہے ہیں۔ عمران خان کی تقاریر قوم کو تقسیم کرنے اور ملک میں انتشار کی سیاست کو فروغ دینے کا سبب بن سکتی ہیں۔


انہوں نے عدالت سے استدعا کی عمران خان کو میاں نوازشریف کے خلاف نفرت انگیز تقاریر سے روکنے کا پابند بناتے ہوئے حکم امتناعی جاری کیا جائے۔


عدالت نے عمران خان کوپندرہ جون کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔

مزید خبریں :