پاکستان
10 جون ، 2016

عامر خان کی دبئی جانے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ

عامر خان کی دبئی جانے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ

 


کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دہشت گردوں کو پناہ دینے سے متعلق کیس میں ایم کیو ایم رہنماعامر خان کی دبئی جانے سے متعلق درخواست پر فیصلہ 15 جون تک محفوظ کرلیا جبکہ ملزم منہاج قاضی کو جیل میں بی کلاس فراہم کرنے سے متعلق درخواست پر سرکاری وکیل کو نوٹس جاری کردیے۔


نائن زیرو پر دہشت گردوں کو پناہ دینے سے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی۔ کیس میں نامزد ملزم عامر خان اور مفرور ملزم منہاج قاضی عدالت میں پیش ہوئے۔


اس موقع پرعامرخان کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کے موکل کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے جائے کیونکہ اگر عامرخان چھ ماہ میں باہر نہیں گئے تو انکے رہائشی ویزے کی مدت ختم ہوجائے گی۔


ملزم منہاج قاضی کے وکیل نے کہا کہ اس کا موکل پڑھا لکھا اور گریجویٹ ہے لہذا اسے جیل میں بی کلاس فراہم کی جائے۔ عدالت نے کیس میں مفرور ملزمان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے مزید سماعت 20 جولائی تک ملتوی کردی۔


مفرورملزمان میں نعیم ملا،شہزادملا،رئیس ماما،عمران اعجازنیازی شامل ہیں۔

مزید خبریں :