پاکستان
10 جون ، 2016

قائم علی شاہ آج اورنج لائن بس منصوبے کا افتتاح کریں گے

قائم علی شاہ آج اورنج لائن بس منصوبے کا افتتاح کریں گے

 


وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ آج اورنج لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ اورنج لائن سروس ٹی ایم اے چوک اورنگی ٹاؤن سے میٹرک بورڈ آفس تک ہوگی۔


وزیر ٹرانسپورٹ ممتاز جاکھرانی کے مطابق اورنج لائن سروس کے لیے چار اعشاریہ سات کلومیٹر کا ٹریک ایک سال میں مکمل کیا جائے گا۔منصوبے سے روزانہ 50 ہزار افراد سفر کرسکیں گے۔


وزیر ٹراسپورٹ کے مطابق منصوبے کی مالیت ایک ارب 45 کروڑ روپے مختص کی گئی تھی تاہم سندھ حکومت نے 30 کروڑ روپے کم مالیت میں ٹینڈر منظور کیا ہے۔

مزید خبریں :