پاکستان
10 جون ، 2016

زینت کی ماں 5روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

زینت کی ماں 5روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

 


لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بیٹی کو زندہ جلانے کے الزام میں گرفتار پروین بی بی اور اس کے داماد ظفر کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا میں پسند کی شادی کرنے کی پاداش میں زندہ جلائی جانیوالی لڑکی زینت کی ماں پروین بی بی اور ملزمہ کے داماد ظفر کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا ۔


پولیس کی طرف سے ملزموں سے مزید تفتیش کیلئے ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ۔عدالت نے دونوں ملزموں کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔


ملزمہ پروین کو 15 جون کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔

مزید خبریں :